اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈویڑن ،ڈاکٹر معید یوسف کی جاپانی سفیر,کیمینوری متسودا سے ملاقات ہوئی ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان تھینک ٹینک کے اشتراک کو مضبوط کیا جائے گا۔اس سلسلے میں جاپانی سفیر نے اپنی تجاویز دیں ۔جاپانی سفیر نے بھارتی دہشتگردی کی دستاویزکو سنجیدگی سے پرکھنے میں دلچسپی ظاہر کی۔افغانستان میں امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جاپانی سفیر نے افغانستان اور پاکستان میں علاقائی رابطہ بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔ اس موقع پر معدی یوسف نے کہا کہ پاکستان اقتصادی سیکیورٹی پر توجہ مرکوز کررہا ہے۔پاکستان خطے کے لیے معاشی مرکز بن رہا ہے۔پاکستان افغانستان کے لئے تجارتی راہداری کا کام کرسکتا ہے.پاکستانی ہنرمندوں کے جاپان میں روزگار کے سلسلے میں تمام رکاوٹیں جلد دور کی جائیں گی۔