لاہور(خصوصی نامہ نگار)کل جماعتی مجلس عمل تحفظ ناموس صحابہ و اہل بیت عظام پاکستان اور متحدہ علماء کونسل نے تحفظ بنیاد اسلام بل سے متعلق سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ کل جماعتی مجلس عمل تحفظ ناموس صحابہ واہل بیت کے کنوینر مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا زاہد الراشدی، عبداللطیف خالد چیمہ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا عبدالغفار روپڑی، علامہ زبیر احمد ظہیرنے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے بیان کہ تحفظ بنیاد اسلام بل کو ایوان وزیر اعلیٰ سے گورنر ہاوس منظوری کیلئے بھیجا جائے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس بل کو روک کر پارلیمنٹ کی توہین کی جارہی ہے۔ جس بل کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کیا ہو اس بل کو روکنا پارلیمنٹ کی بالادستی پر سوالیہ نشان ہے۔
کل جماعتی مجلس عمل تحفظ ناموس صحابہ و اہل بیت اورمتحدہ علماء کونسل کا تحفظ بنیاد اسلام بل سے متعلق پرویز الہٰی کے بیان کا خیرمقدم
Nov 20, 2020