لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی رخسانہ نوید نے کہاہے کہ فیصل آباد میں پنجاب حکومت کا 13 ارب کا ترقیاتی پیکیج کا اعلان تاریخی کارنامہ ہے، پی ٹی آئی کی حکومت ملک میں یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے، انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں صرف مال بنایا ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو روزگار ملے گااور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کا چور اور ٹھگ ٹولہ حکومت کو بلیک میل نہیں کرسکتا، عوام نے عمران خان کو کرپشن کے خاتمے کے لئے ووٹ دیا ہے۔