لاہور(خصوصی نامہ نگار)وزیر زکوۃ و عشر پنجاب میاں شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ سید الانبیاء حضرت محمد مصطفی ؐسے محبت وعقیدت مسلمانوں کے ایمان کا بنیادی جزو اور اللہ رب العزت کی ایک بڑی نعمت ہے۔نبی آخر الزماں حضورؐ کو اللہ رب العزت نے دونوں جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا۔یہ بات انہوں نے میونسپل کمیٹی بہاول نگر کے ہال میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ، مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام، سرکاری افسروںاور امن کمیٹی و بین المذاہب کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا نے کہا کہ آقائے د وجہاں حضرت محمد ؐ نے خطبہ حجۃ الوداع کے موقع پر انسانیت کیلئے عظم ترین منشور پیش فرمایا ۔نبی رحمت نے جاہلانہ طریق ختم کر کے بنی نوع انسان کو ایک پروقار زندگی اپنانے کی تعلیم دی۔
حضرت محمد ؐسے محبت وعقیدت ایمان کا بنیادی جزو ہے:شوکت علی لالیکا
Nov 20, 2020