لوئرٹوپہ مری کے مقام پر 12انچ قطرکی مین گیس پائپ لائن پھٹ گئی 

 مری(نامہ نگار خصوصی) لوئرٹوپہ مری کے مقام پر 12انچ  قطرکی مین گیس پائپ لائن پھٹنے کے باعث 18 نومبر کی رات ساڑھے گیارہ بجے مری شہراور گردونواح کے تمام علاقوں میں سوئی گیس کی سپلائی معطل ہے ۔اطلاع ملتے ہی سوئی گیس کاعملہ اور پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو1122 مری نے ایمرجنسی چیک پوسٹ بھی قائم کردی تاکہ کسی ناخوشگوار واقع میں بروقت ریسکیو سروس فراہم کی جاسکے ایمرجنسی چیک پوسٹ پر دو فائر ویکل اور ایک ایمر جنسی ایمبولینس بھی پہنچادی گئی جو سوئی گیس لائن ٹھیک ہونے تک اس علاقے میں ایمرجنسی چیک پوسٹ پر موجود رہے گیں،گیس کی سپلائی معطل ہونے سے صارفین سخت سردی میں شدید مشکلات سے دوچارہوکررہ گئے ہیں خصوصاً گھریلوخواتین کوناشتہ اور کھانوں کی تیاری میں شدید مشکلات کاسامنا ہے جبکہ سکولوں کے طلباء وطالبات ا ور سرکاری ملازمین بھی بروقت سکولوں اور دفاترمیں نہ پہنچ سکے۔

ای پیپر دی نیشن