گوجرخان (نامہ نگار)مرکزی میلاد کمیٹی گوجرخان کے ذمہ داران کیلئے انچارج وارڈنز ملک حسنین، فر حت محمود اور ڈی او اسد کیانی نے ضیافت میلاد کا اہتما م اپنے آفس میں کیا ضیافت سے قبل محفل میلاد ہوئی جس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے مرکزی میلاد کمیٹی کے سیکرٹری نشر واشاعت نصیر چشتی نے کیا نوید طاہر صد رمدنی محلہ میلاد کمیٹی نے بارگاہ رسالت ؐمیں گلہائے عقیدت پیش کئے جنرل سیکرٹری مرکزی میلاد کمیٹی عبد الصبور کیانی نے انچارج ٹریفک وارڈنز اور سٹاف کا شکریہ ادا کیا ضیافت میلاد میں بلال میلاد کمیٹی بڑکی چوہان کے منتظم راجہ واجد چوہان،راجہ حسن اختر،سیکر ٹر ی فنانس مرکزی میلاد کمیٹی چوہدری گل محمد،مرزا امتیاز نقشبندی،وارڈنز وسیم رزاق،عدیل عثمان اورساجد شاہ نے شرکت کی۔
میلاد کمیٹی گوجرخان کے ذمہ داران کیلئے ضیافت میلاد کا اہتمام
Nov 20, 2020