سرکلر ریلوے منصوبہ اصل روٹ کے مطابق بحال کیا جائے‘حافظ نعیم

کراچی(نیوزرپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سرکلر ٹرین کے نام پر لوکل ٹرین چلانے کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئیے مطالبہ کیا کہ سرکلر ریلوے کو اس کے اصل روٹ ڈرگ روڈ اسٹیشن ، گلشن اقبال ، لیاقت آباد ، ناظم آباد ، اورنگی ٹائون اسٹیشن سے چلائی جائے ،سرکلر ریلوے کے راستے میں آنے والے تمام اسٹیشنز کی مرمت کرائی جائے ، ٹکٹ گھر بحال کیے جائیں اور لوکل ٹرین کے بجائے سرکلر ریلوے چلائی جائے ،سرکلر ریلوے کی آمد درفت کا شیڈول ایسا بنایا جائے ، جس سے مستقل مسافروں کو سہولت حاصل ہوسکے ۔  ان خیالات کا اظہار انہوںنے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ وفاقی حکومت سرکلر ریلوے کے نام پر کراچی کے شہریوں کے ساتھ سنگین مذاق بند کرے ،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سرکلر نہیں لوکل ٹرین چلائی ہے ، اس روٹ کا افتتاح نعمت اللہ خان کے دور میں 2005میں کیا گیا تھا ۔

ای پیپر دی نیشن