لاہور ( سپیشل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 37 واں اجلاس ہوا جس میں پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن ایکٹ 2014 میں ترامیم اور دوبارہ نفاذ کی منظوری دی گئی۔ وائس چیئرپرسن او پی سی چوہدری وسیم اختر نے اس موقع پر کہا ہے کہ ایکٹ کی منظوری کا راستہ طویل اور دشوار تھا لیکن ہماری محنت رنگ لائی اور 18ماہ کی انتھک محنت کے بعد ایکٹ منظور کیا گیا۔ وائس چیئرپرسن او ورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب چوہدری وسیم اختر نے خصوصی طور پرڈائریکٹر لیگل راجہ محمد زبیراور ڈائریکٹر ایڈمن طیب فرید کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں ان سمیت او پی سی کے تمام سٹاف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اوورسیز پاکستانی ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں جو کثیر زرمبادلہ بھیج کر ملک کی معیشت کو مضبوط کرتے ہیں۔