لاہور(اپنے نامہ نگار سے) مختلف مذہبی قائدین اور وکلاء رہنمائوں نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکے بنانے والوں کیخلاف عالم اسلام عملی اور موثر اقدام اٹھائے،ایسے ممالک کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے ،ہر مسلمان نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر سنت اور حکم کو پورا کرنے والا بنے۔ان خیالات کا اظہار لاہور ہائیکورٹ لاہور کے کراچی شہدا ہال میں مرحوم جمیل فیضی ایڈووکیٹ کی یاد میں منعقدہ سیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدارت لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر طاہر نصراللہ وڑائچ نے کی۔نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار سعید ناگرہ،ممتاز عالم دین علامہ حافظ زبیر احمد ظہیر،صدر الامہ لائرز فورم چودھری عبدالرو ف،صدر حرمت رسول ؐلائرز موومنٹ راو طاہر شکیل،چیئرمین پاکستان سول سوسائٹی علی عمران شاہین،چیئرمین نیشنل یوتھ پاکستان صغیر اسد،صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ،مدثر فیضی،رائے محمد نواز کھرل ،نعمان یحییٰ،رانا کاشف و دیگر نے وکیل رہنما جمیل فیضی خراج عقیدت پیش کیا۔