خیرپور(بیورو رپورٹ)خیرپور میں کوروناوائرس کے حوالے سے مریضوں کو مطلوبہ سہولیات فراہم نہیں کی جارہی جس سے کھانسی ،نزلہ، زکام سمیت دیگر موسمی بیماریوں میں مبتلا افراد نے سرکاری ہسپتالوں کا رخ کرنا چھوڑدیا ، مریضوں کاکہناتھاکہ ڈاکٹر اچھی طرح سے چیک نہیں کرتے نہ ہی مرض کی تشخیٰص کرتے ہیں وہ سرکاری کے بجائے نجی ہسپتال، کلینک سے مہنگا علاج کرانے پر مجبور ہیں۔