لاڑکانہ ،شہریوں کوبلاجوازتنگ  کرنے پر3پولیس افسرکوارٹرگارڈبند

Nov 20, 2020

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) شہریوں کو تنگ کرنا ٹریفک پولیس کو مہنگا پڑگیا، ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے عوامی شکایات پر لاڑکانہ ٹریفک پولیس کے تین افسران اے ایس آئی خمیسو خان، اے ایس آئی انور علی اور ہیڈ کانسٹیبل رانو خان کو کواٹر گارڈ بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے، اس سلسلے میں ایس ایس پی لاڑکانہ نے تمام ٹریفک سارجنٹس کو بھی دفتر طلب کرلیا ہے، ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے جس میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں، غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں اور افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں