اکتوبر ‘جاری کھاتے 38کروڑ20ڈالرز سرپلس رہے

Nov 20, 2020

کراچی(کامرس رپورٹر)ملک کے جاری کھاتوں کے توازن میںنمایاں بہتری کا سلسلہ جاری ہے اور اکتوبر میںجاری کھاتے38کروڑ20ڈالرز سرپلس رہا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری کھاتے خسارے سے نکلنے کے بعد بہتری کی جانب گامزن ہیں،جاری کھاتے کا توازن بہتر بنانے میں ترسیلات میں اضافے اور تجارتی خسارے میں کمی نے اہم کردار ادا کیا،ستمبر میں جاری کھاتا 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس رہا تھا،جاری کھاتے کا بیلنس مسلسل چار ماہ سے فاضل رہا ہے،جولائی سے اکتوبر تک جاری کھاتے کا مجموعی فاضل بیلنس 1.2 ارب ڈالرز رہا،گزشتہ سال کے اسی عرصے میں جاری کھاتے کو 1.4 ارب ڈالر ز خسارے کا سامنا تھا۔

مزیدخبریں