نظام چیلنج کرنے پر تحریک منہاج کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا: طاہر القادری 

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کے نظام کو چیلنج کرنے پر تحریک کو بدترین انتقامی کارراوئیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ ماضی کے ظالم، قاتل اور کرپٹ حکمران ملک بھر میں تحریک منہاج القرآن کے تحت کام کرنے والے تعلیمی، اصلاحی، تربیتی مراکز بند کرنا چاہتے تھے اللہ نے انہیں بند کر دیا۔ جو عناصر طاقت، اقتدار اور دولت کے نشے میں دوسروں پر پاکستان کی زمین تنگ کرنا چاہتے تھے آج یہ زمین ان پر تنگ ہو چکی ہے۔ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے ماسٹر مائنڈز سزائوں سے بچ جائیں گے تو یہ ان کی بہت بڑی بھول ہے۔ سانحہ کے قاتلوں کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ اس سے زیادہ عبرتناک سزائوں اور سلوک کے مستحق ہیں۔ سیرت النبی اور عالمی میلاد کانفرنسز کے مثالی انتظامات پر لاہور کے صدر حافظ غلام فرید اور ٹیم کو مبارکباد دی۔ فکری نشست میں تنزیلہ امجد شہید کی بیٹی بسمہ امجد اور شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثاء نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے ڈاکٹر حسن محی الدین، خرم نواز گنڈاپور، حافظ غلام فرید اور اشتیاق حنیف مغل نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...