وکلا‘ سائلین کو سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور (وقائع نگار خصوصی)  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم  خان سے  ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ملک مشتاق احمد اوجلہ بھی موجود تھے۔ وکلاء  وفد کی قیادت بار کے صدر ایڈووکیٹ چودھری ناصر اقبال کر رہے تھے جبکہ ملاقات کرنے والوں میں ایڈووکیٹ محمد کامران الرشید اور ایڈووکیٹ میاں شاہد رسول بھی شامل تھے۔ ملاقات  میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے وکلاء وفد سے  کہا کہ وکلاء اور سائلین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کرونا  کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر کہا کہ وکلاء اور سائلین لاہور ہائیکورٹ کی جانب  سے جاری کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...