اسلام آباد(نیوزرپورٹر)کل جماعتی حریت کانفرنس نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کیخلاف اسلام آباد میں اقوام متحدہ مبصر مشن کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنمائوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کے خلاف اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر مسلسل اشتعال انگیزی کی جا رہی ہے جس کا اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی منظور کردہ قراردادوں کے مطابق کردار ادا کرے اور لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کو روکا جائے۔ بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی کے باعث کشمیری جوان شہید ہو رہے ہیں جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کا اقوام متحدہ مبصر مشن دفتر کے سامنے مظاہرہ
Nov 20, 2020