لاہور میں آلو‘ ٹماٹر سرکاری نرخنامے سے مہنگے بکتے رہے

Nov 20, 2020

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کو ئی کمی نہیں آئی۔  آٹے کی پرچون میں فی کلو قیمت   40 سے 85 روپے اور تھوک میں چاول کی قیمت  135 سے 155 روپے فی کلو رہی۔ نئی سپر باسمتی چاول کا  ریٹ 100 روپے فی کلو سے 110 روپے فی کلو  تک رہا۔ تھوک اور پرچون  میں چینی کی قیمت میں  کوئی کمی نہیں آئی اور دکاندار بدستور ایک کلو مقامی چینی 110روپے تک فروخت کرتے رہے۔  سرکاری نرخنامہ کے مطابق  گزشتہ روزآلو  کی پرچون میں قیمت  100 سے 105 روپے فی کلوتھی لیکن   بعض علاقوں میں اس کی فروخت  150 روپے تک رہی   ٹماٹر کی سرکاری نرخنامہ کے مطابق  درجہ اول فی کلو قیمت 135 سے 145 روپے رہی لیکن  بعض علاقوں اس کا ریٹ 180 روپے سے 200 روپے فی کلو تک رہا  تھا ادرک کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 600 سے 700 روپے  فی کلو تک رہی۔

مزیدخبریں