اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ میں وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر17دسمبر کوان چیمبر سماعت ہو گی سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف درخواست 17 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی کاشف محمود سلمانی نامی شہری نے وزیر اعظم کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس نے موقف اپنایا ہے کہ وزیر اعظم نیب کو بطور ہتھیار اپوزیشن کیخلاف استعمال کر رہے ہیں،فوج کو متنازعہ بنا کر آپریشن ضرب عزب اور ردالفساد کو شکست دے رہے ہیں، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں پاکستان وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے برقرار رہے گا، وزیراعظم نے پاکستان کی سالمیت کو خطرے میں ڈال دیا ہے، وزیراعظم عرب اور ترکی کی لڑائی میں برائے راست فریق بن گئے ہیں،وزیراعظم اعلی عدلیہ کی جاسوسی میں مصروف ہیں، درخواست کی جمعرات کو سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کے پاس ہونا تھی جو کہ معزز جج صاحب کی مصروفیت کے باعث نہ ہوسکی۔
عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت17دسمبر کو ہو گی
Nov 20, 2020