لاہور+ کراچی (کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ)روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 79 پیسے بڑھی ہے۔ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 160 روپے 62 پیسے ہے۔ ملک میںفی تولہ سونا 100 روپے سستا ہوگیا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک سو روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کم ہوکر 96 ہزار 622 روپے ہے۔
ڈالر79 پیسے مہنگا، سونا 100 روپے تولہ سستا
Nov 20, 2020