اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ، ہم جلسے کیلئے اجازت مانگیں گے اجازت نہ ملی تو بھی جلسہ کریں گے۔ ہم جمہوریت کی خاطر اورمہنگائی کے خاتمے کیلئے جلسہ کریں گے۔ بیساکھیاں ہٹا دیں حکومت کو گرنے میں ایک سکینڈ بھی نہیں لگے گا۔ حکومت کرونا کے پیچھے نہیں چھپنے دینگے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمیں پرامن احتجاج کا حق دیا جائے۔ مہنگائی ختم کرنے کیلئے موجودہ حکومت کو ہٹانا ہوگا۔ یہ عجیب ہے حکومتی پروگراموں میں کرونا نہیں ہوتا اور اپوزیشن کے جلسوں میں کرونا آجاتا ہے۔ ایس او پیز پر عمل ہونا چاہیے۔ حکومت یہ نہ کہے کہ جلسے نہیں ہونے چاہیئے، اپنی ذمہ داری پوری کریں، ہمیں ماسک سینیٹائزر فراہم کریں۔
پشاور جلسے کی اجازت نہ بھی ملی تو کرینگے، ترجمان پی ڈی ایم
Nov 20, 2020