پشاور: بی آر ٹی میں فنی خرابی کا سلسلہ  نہ تھم سکا، بس ایک بار پھر رک گئی

Nov 20, 2020

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور میں بی آر ٹی بسوں میں خرابی کا سلسلہ نہ رک سکا۔ یونیورسٹی روڈ پر بس سٹاپ کے قریب ایک بار پھر بس رک گئی۔ پشاور میں بی آر ٹی بسوں میں فنی خرابی کا سلسلہ جاری ہے۔ یونیورسٹی روڈ بس سٹاپ کے قریب بس ایک بار پھر رک گئی۔ مسافروں کو سٹیشن سے پہلے اتار دیا گیا۔ ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بس میں معمولی فالٹ آیا۔ بس کو ری سٹارٹ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں