لندن (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف کا کئی بار گردوں کا سکین اور معائینہ ہوا۔ سکین اور معائنے سے نوازشریف کے گردے میں پتھری کنفرم ہوئی ہے۔ رپورٹس میں نوازشریف کے گردے کا نارمل کام نہ کرنے کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔ ضرورت ہوئی تو نوازشریف کو مزید علاج کیلئے ہسپتال میں داخل کیا جا سکتا ہے۔
نوازشریف کے گردوں کی سکیننگ میں پتھری کنفرم ہوئی: ڈاکٹر عدنان
Nov 20, 2020