پومپیو گولان کے علاقے کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی خارجہ بن گئے

اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کے مقبوضہ پہاڑی علاقے کے دورے پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیونے کہاہے کہ صدر ٹرمپ کا فیصلہ بالکل درست تھا۔ کسی بھی امریکی وزیرخارجہ کا گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں کا یہ پہلا دورہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس موقع پر مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ یہاں کھڑے ہوں تو صدر ٹرمپ کے فیصلے کو غلط نہیں کہہ سکتے کہ یہ علاقہ اسرائیل کا حصہ ہے۔

گولان کا علاقہ صدر بشار الاسد کے ہوتے ہوئے شام کو واپس کرنا اسرائیل کے ساتھ مغرب کے لیے بھی خطرہ ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ علاقہ اسرائیل کا حصہ ہے،. اس علاقے کا شام کے صدر بشار الاسد کے پاس جانا اسرائیل کے ساتھ مغرب کے لیے بھی خطرہ ہے۔انھوں نے کہا کہ اسرائیل نے 1967 میں شام سے جنگ میں گولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کیا تھا. امریکی صدر ٹرمپ نے گذشتہ برس گولان کے مقبوضہ علاقے کو اسرائیل کا حصہ قرار دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن