وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں فیض احمدفیض سیمینارمیں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر وائس چانسلرکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل،وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزپی کے ایل آئی پروفیسرڈاکٹرجاویدگردیزی،سلیمہ ہاشمی،منیزہ ہاشمی،ڈاکٹرعلی ہاشمی،پروفیسرڈاکٹربلقیس شبیر،عدیل ہاشمی،ڈاکٹرعارفہ سید،ایم ایس مئیوہسپتال ڈاکٹرطاہرخلیل،فیکلٹی ممبران اور طلباء وطالبات کی کثیر تعدادنے بھی شرکت کی۔سیمینارکے دوران فیض احمد فیض کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ایک کمرہ کوفیض احمدفیض کے نام سے منسوب بھی کیاگیاہے۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے سیمینارکے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ فیض احمدفیض کاخاندان اس معاشرہ میں بے پناہ خدمات سرانجام دے رہاہے۔فیض احمد فیض کے خاندان سے میرابہت گہرا اورپراناتعلق ہے اورفیض احمد فیض کا خاندان انکانام روشن کررہا ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ہمیں کبھی بھی اپنے ہیروزکی خدمات کو فراموش نہیں کرناچاہئے۔فیض احمد فیض نے ہمیشہ سچ بات ڈنکے کی چوٹ پرکی ہے۔ان کی کی شاعری آج بھی زندہ ہے۔وہ ایک انقلابی شاعرتھے۔صوبائی وزیرصحت نے مزیدکہاکہ اپنے محسنوں کو یادرکھنے والی قومیں ہمیشہ قائم رہتی ہیں۔فیض احمدفیض کی شاعری سے بہت کچھ سیکھاہے۔صوبائی وزیر نے فیض احمد فیض کی برسی پرتمام خاندان کو دیکھ کربہت خوشی محسوس کی۔صوبائی وزیر نے فیض احمدفیض کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے شاندارسیمینارمنعقدکرنے پرانتظامیہ کوشاباش دی۔اس موقع پروائس چانسلرکنگ ایڈ ورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعوگوندل نے کہاکہ فیض احمدفیض کی شخصیت انتہائی شفقت اور امن کاپیغام تھی۔ان کی شاعری نے معاشرہ میں روشنی بکھیری۔فیض احمد فیض کی بیماری کے دوران مئیوہسپتال میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے کہاکہ وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی پرجوش قیادت میں کوروناوائرس کے مریضوں کی بہترین خدمت کررہے ہیں۔وزیر صحت کے ویژن کے مطابق ٹیلی میڈیسن کے ذریعے ہر ماہ سینکڑوں مریضوں کا علاج جاری ہے۔چیئرپرسن فیض فاؤنڈیشن ٹرسٹ سلیمہ ہاشمی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی عظیم طبی درسگاہ ہے۔انہوں نے فیض احمدفیض کی یادمیں سیمینارمنعقدکرنے پر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔ڈاکٹرعارفہ سیدنے کہاکہ پاکستان کی سرزمین فیض احمدفیض پرنازکرتی ہے۔عدیل ہاشمی نے کہاکہ20نومبرہمیں فیض احمدفیض کی بہترین شخصیت کی یاددلاتی ہے۔فیض احمد فیض کے بارے میں چندفکرے میرے لئے بہت اعزاز کی بات ہے۔
بعدازاں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پنجاب بھرمیں کوروناوائرس پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔صوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کیلئے بہترطبی انتظامات موجودہیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ انسدادپولیومہم کے دوران تمام متاثرہ علاقہ جات میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جارہے ہیں۔لاہوراورراجن پورمیں پولیو ٹیموں کو سوفیصدکوریج کاہدف دیاگیاہے۔