جماعتی بنیاوں پر بلدیاتی الیکشن ‘خیبر پی کے حکومت کی سپریم کورٹ میں اپیل‘ 25 نومبر کو سماعت ہوگی


اسلام آباد (وقائع نگار) خیبرپی کے حکومت نے صوبے میںبلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر منعقد کروانے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے ، جسے25 نومبر کو سماعت کے لئے مقرر کردیا گیا ہے ، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا، صوبائی حکومت نے بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ غیر جماعتی بنیاد پر کرانے کا قانون بنایا تھا، جسے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پی کے اکرم خان درانی اور دیگر اراکین نے پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا عدالت نے الیکشن کمشن کو صوبے میں جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات منعقد کرانے کا حکم دیا تھا 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...