لاہور (نیٹ نیوز) ملک میں پاکستانی روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 57 پیسے بڑھ کر 175 روپے 24 پیسے رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ بڑھ کر 177 روپے ہوگیا ہے۔ جبکہ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد قدر ایک لاکھ 24 ہزار 600 روپے ہوگئی۔ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر دو ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 858 ڈالر فی اونس ہے۔