پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی  ملنا خوش آئند ہے : آئی سی سی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹورنامنٹ کمیٹی کے رکن رکی سکریٹ کا پاکستان کو چیمئنز ٹرافی کی میزبانی ملنے پر اہم بیان سامنے آیا ہے۔رکی سکیرٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی دیناخوش آئندہے ۔پاکستان کوکرکٹ کی بحالی میں سپورٹ ملی ہے۔ پاکستان اور بھارت میں سابق کرکٹرز کے بورڈ میں آنے سے مدد ملی ہے پاکستان اوربھارتی کرکٹ کے سربراہ ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں ایشیامیں کرکٹ کو فروغ دینابہت ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن