تیسر ی مارخور چیمپئنز لیگ آئندہ سال  ہوگی

Nov 20, 2021

لاہور(سپورٹس رپورٹر)تیسری مارخور چیمپئنز لیگ اگلے برس مارچ میں ہو گی ‘ چودہ ٹیمیں حصہ لینگی۔مارخور چیمپیئنز لیگ کے چیف ایگزیکٹو سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل، یاسر گیلانی چیئرمین پی ایچ اے، میجر وسیم، علی نواز اور عمران کاظمی نے لیگ پر روشنی ڈالی۔محمد خلیل کا کہنا تھا کہ لیگ کا تیسرا ایڈیشن اسلام آباد میں ہو گا۔ فاتح ٹیم کو پچاس لاکھ جبکہ رنر اپ ٹیم کو تیس لاکھ روپے انعام دیا جائیگا۔

مزیدخبریں