بیجنگ سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ پر غور کر رہے ہیں،امریکی صدر

Nov 20, 2021

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بیجنگ میں اگلے سال ہونے والے سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ پر غور کر رہا ہے۔ اگر ہم نے چین میں ہونے والی سرمائی اولمپکس کا سفارتی بائیکاٹ کیا تو ان کھیلوں کے موقع پر امریکا کی سرکردہ شخصیات شرکت نہیں کریں گی تاہم کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اوول آفس میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی میزبانی کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ اگلے فروری میں ہونے والے اولمپکس کے بائیکاٹ کی حمایت وہ چیز ہے جس کے بارے میں ہم سوچ رہے ہیں۔

مزیدخبریں