آسٹریلوی کپتان ٹم پین قیادت سے دستبردار‘الزامات تسلیم کر کے معافی مانگ لی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کے کپتان ٹم پین انگلینڈ کیخلاف ایشز سیریز سے قبل ٹیسٹ ٹیم قیادت سے دستبردار ہو گئے۔کرکٹ آسٹریلیا نے ٹم پین کے خلاف نازیبا میسجز کرنے کی تحقیقت شروع کر دی ہیں۔انہوںنے الزامات تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے ۔ ان کی جگہ پیٹ کمنز کو ٹیسٹ فارمیٹ کیلئے کپتان بنائے جانے کا امکان ہے ۔ٹم پین پر 2017 کی ایشیز سیریز کے دوران کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا الزام ہے۔انہوں نے الزامات کو تسلیم کرکے معافی مانگ لی۔آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف 8 دسمبر سے شروع ہونے والی ایشز سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کیا تھا ۔

ای پیپر دی نیشن