لاہور(سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسر قبضہ مافیا گروپ کے خلاف متحرک ہیں۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چھٹہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے تحصیل کینٹ کے موضع آہلو میں بڑے پیمانے پر کارروائی کر کے بھاری مالیت کی زمین واگزار کروا کر اصل حقدار یوسف امین کے حوالے کر دی۔ 84 کنال 18 مرلہ کی زمین کو قبضہ مافیا گروپ سے چھڑوا لیا گیا ہے۔ زمین کی کل مالیت 200 ملین روپے بنتی ہے۔ اللہ دتہ نامی شخص نے گزشتہ 3 سال سے زمین پر قبضہ کر رکھا تھا۔ زمین کے اصل مالک یوسف آمین نے ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔میں ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور اصل حقداروں کو ان کا حق دلوانے میں قبضہ مافیا گروپ کے خلاف پوری طرح سے متحرک ہے۔ اے سی کینٹ نے کہا کہ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر کارروائی کی گئی ہے۔
ڈی سی کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ قبضہ مافیا گروپ کیخلاف متحرک
Nov 20, 2021