اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں مقبوضہ کشمیر کے سٹوڈنٹس کا احتجاجی مظاہرہ ۔جمعہ کی نماز کے بعد جموں کشمیر کے طالب علم محمد آصف کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا محمد آصف مقبوضہ کشمیر سے تعلیم کے حصول کیلئے پاکستان آئے تھے گزشتہ دنوں وہ چھٹیاں گزارنے واپس مقبوضہ کشمیر گئے پندرہ دن پہلے سری نگر ایئر پورٹ پر انڈین انٹیلیجنس نے انہیں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا طلبا نے غاصب انڈین فورسز اور انڈین گورنمنٹ کے خلاف شدید نعرے بازی کی محمد آصف اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں بی ایس میڈیا کا طالب علم ہے مظاہرے میں شریک طلبا کا کہنا تھا کہ کشمیری طلباء کو پاکستان میں تعلیم کے لئے آنے سے روکا جا رہا ہے.طلباء نے حکومت پاکستان سے مقبوضہ کشمیر کے طالب علم محمد آصف کی رہائی کیلیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا انہو ں نے کہا کہ عالمی قوانین کے تحت کسی کو تعلیم کے حصول سے روکنا ایک جرم ہے انڈین فورسز نے عالمی قوانین کے دھجیاں بکھیرتے ہوئے محمد آصف کو سری نگر ائیر پورٹ سے گرفتار کیا حکومت پاکستان اقوام متحدہ پر مقبوضہ کشمیر کے طالب علم کی رہائی کیلئے دباؤ ڈالے اسلامک یونیورسٹی کا یہ طالب علم اس وقت انڈیا کی قید میں ہے۔