کاجمعتہ المبارک ‘شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ‘حکام نے انتظامات کا جائزہ لیا

Nov 20, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی )سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو کی ہدایت پر جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔لاہور پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات عمل میں لائے گئے تھے۔ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیزاور ایس ایچ اوز اپنے زیر تحت علاقوں میں مساجد،امام بارگاہوں سمیت تمام اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے سکیورٹی انتظامات کا جائز لیتے رہے۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تمام افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی جاتی رہی۔ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکاروں نے شہر کی تمام حساس مساجداور امام بارگاہوں کے ارد گردموئثرپٹرولنگ کو یقینی بنایا۔سربراہ لاہور پولیس کی ہدایت پر امن و امان کے قیام اور شہریوں میں احساس تحفظ کیلئے شہر بھر میں سرچ آپریشنز جاری ہیں جن میں ڈولفن فورس، پی آر یو،ایلیٹ فورس، سکیورٹی اداروں اور پولیس کی بھاری نفری شامل ہے۔ سرچ آپریشنز کے دوران بائیومیٹرک اور جدید اینڈرائیڈ سیٹ کے ذریعہ تمام مشکوک افراد کو چیک کیا گیا۔ بس سٹینڈز،ریلوے سٹیشنز پر بھی مسافروں کی چیکنگ کا عمل جاری ہے۔

مزیدخبریں