پنجاب کے معدنی ذخائر شوکیس ہو رہے ہیں:حافظ عمار یاسر

لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر کی قیادت میں سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر، ڈپٹی سیکرٹری(ایڈمن) عاتکہ عمار بخاری، ایم ڈی پنجمن شہزاد رفیع، ڈی جی مائنز ظفر جاوید، سی ایف او پنجاب منرل کمپنی اور دیگر افسران پر مشتمل وفد نے دبئی ایکسپو میں شرکت کی اور محکمہ معدنیات میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے منرل انویسٹمنٹ پوٹینشل پنجاب کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا۔صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسرنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی کوششوں کا ثمر ہے کہ پنجاب پویلین میں پنجاب کے معدنی ذخائر شوکیس ہو رہے ہیں۔ سیکرٹری معدنیات اور ایم ڈی پنجمن نے سرمایہ کاروں کو صوبے میں معدنی ذخائر کے حوالے سے معلومات فراہم کیں اور چنیوٹ میں دریافت شدہ لوہے کے ذخائر کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ جرمنی، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کی مائننگ کمپنیوں نے صوبے کے معدنی ذخائر میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ہے جبکہ سوئٹزرلینڈ کی مائننگ کمپنی کے ساتھ معاملات حتمی مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔امید ہے کہ دبئی ایکسپو میں محکمہ معدنیات کی شرکت مائننگ سیکٹر میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھولے گی۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے پنجاب پویلین کا دورہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...