خانیوال (کرائم رپورٹر‘ خبرنگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید ندیم عباس نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کی سہولت کیلئے پولیس خدمت مرکز اور پولیس موبائل خدمت مرکز کا قیام یقینا احسن اقدام ہے اور عوام دوست پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پولیس خدمت مرکز خانیوال کے اچانک دورہ کے دوران کیا۔انہو ں نے کہاکہ پولیس خدمت سنٹر خانیوال میں شہریوں کو ایک ہی چھت تلے کریکٹر سرٹیفکیٹ‘ ڈرائیونگ لائسنس کے لئے لرنر‘ گمشدگی کی رپٹ‘وہیکل کلینئرنس سر ٹیفکیٹ‘ایف آئی آر کی کاپی‘ اندراج کرایہ داران‘انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ سمیت مختلف سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔ڈی پی او نے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و اہلکاران کو عوام کے ساتھ دوستانہ رویہ اور خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات دیںعلاوہ ازیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس رات گئے جنڈیالی چوکی تھانہ صدر میانچنوں پہنچ گئے بعد ازاں ڈی پی او سید ندیم عباس نے تھانہ کچا کھوہ کی موبائل گشت کو چیک کیا ۔
پولیس اورموبائل خدمت مراکز کا قیام حکومت کا احسن اقدام: ندیم عباس
Nov 20, 2021