راولپنڈی (عزیز علوی)راولپنڈی میں سرکاری چینی 90 روپے کلو نہ فروخت کرنے پر18 دکاندار گرفتار کرلئے گئے جبکہ دکانوں اور ہول سیل سٹوروں پر سرکاری باریک چینی کی نگرانی کیلئے ضلعی انتظامیہ نے سپیشل برانچ کی مدد حاصل کرلی مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن کے صدر سلیم پرویز بٹ نے ہول سیلرز کا ہنگامی اجلاس بلا کر انہیں تاکید کی کہ وہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے موٹی چینی کی خریداری کرنے کی بجائے پہلے سرکاری باریک چینی فروخت کریں۔ڈی سی راولپنڈی نے ہمیں سرکاری چینی کے 17 ٹرالے بھیجے ہیں جن میں20 ہزار توڑے چینی ہے جو تمام ہول سیلر ز میں تقسیم کیا گیا ہے اب اگلے ٹرالے پانچ دسمبر کو راولپنڈی کو ملیں گے۔ اس سے پہلے اب مزید سرکاری چینی نہیں آئے گی اس لئے ہول سیلر اور ریٹیلراپنے پاس ذخیرہ رکھیں موٹی چینی بھی90 روپے میں فروخت کریں اس وقت راولپنڈی میں18 کریانہ والوں کو گرفتارکیا گیا ہے چینی90 روپے سے زیادہ قیمت پر بیچنے سے گریز کریں اب یہ چینی ہملٹن روڈ ، دالگراں بازار ، گندم منڈی میں چار ہزار360 روپے میں دستیاب ہے ٹنچ بھاٹہ ، عابد مجید روڈ اور بکرا منڈی میں چینی چار ہزار 375 روپے میں ملے گی بیکری ، مٹھائی ، فیکٹری والے سب کو چینی ملے گی ۔
راولپنڈی ، سرکاری چینی 90 روپے کلو فروخت نہ کرنے پر18 دکاندار گرفتار
Nov 20, 2021