اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت مسلط ہے ،یہ نااہل اور سلیکٹڈ حکومت ہے، 22 نومبر کو پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی فیصلہ کن جدوجہ کا فیصلہ کریگی،گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ،ایک انڈے کی قیمت چھ اور آٹھ روپے سے بیس روپے تک چلی گئی،وزیراعظم نے کہا تھاکہ ان کی حکومت انڈوں سے شروع ہوگی،اب علم نہیں مسئلہ انڈے میں ہے یا مرغی میں ،اب لوگوں کو مرغی انڈوںپر لگادیا ،آپ نے فیکٹریاں لگانا تھیں؟ ،انہوں نے کہا کہ گیارہ نومبر کو پارلیمنٹ کا اجلاس کیوں ملتوی کیا گیا،یہ کیسے ممکن ہے کہ قانون سازی غیر شفاف ہو اور الیکشن شفاف ہوں، اس طرح کی قانون سازی سے ملک وقوم اور قومی اداروں کی ساکھ دنیا میں متاثر ہوئی پی ڈی ای اقوام کا آواز بن چکی ہے۔ پی پی پی کے زمانے میں نواز شریف کے دور میں قانون سازی ہوئی صوبوں کو اٹھاویں ترمیم منظور ہوئی کسی نے اعتراض نہ کیا،اپوزیشن سے حکومت سے بات ہی نہیں کرتی الیکشن کمیشن سے تو حکومت مشاورت کر لیتی پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ادوار میں مشترکہ اجلاسوں میں متفقہ قانون سازی ہوئی۔