تعلیم کوجلد ڈیجٹلائیز کر دیا جائے گا:صوبائی وزیرتعلیم

Nov 20, 2021

لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے ای ٹرانسفر پورٹل پر اساتذہ کے تبادلوں کے لئے سٹوڈنٹ ٹیچر مناسب کی شِق ختم نہ کرنے کے حوالے کہا ہے کہ آن لائن تبادلوں کے لئے تیار کردہ ای ٹرانسفر پورٹل سے ایس ٹی آر کی شرط کو ختم نہیں کیا جائے گا۔ مراد راس نے کہا کہ ایس ٹی آر کی شرط ختم کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اساتذہ ضرورت کے برعکس اپنی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے کہیں بھی تبادلہ کروا سکتے ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کوجلد مکمل طور پر ڈیجٹلائیز کر دیا جائے گاجس سے معیار تعلیم کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ای ٹرانسفر پورٹل پر تبادلوں کی درخواست منظور یا نامنظور ہونے سے پہلے یہ دیکھا جاتا ہے کہ ٹرانسفر ہونے والے استاد کے موجودہ سکول سے جانے پر طالبعلموں کا تعلیمی حرج نہ ہو۔ ای ٹرانسفر سسٹم کے اطلاق سے پہلے اساتذہ اپنا تبادلہ کسی بھی سکول میں کروا لیتے تھے۔ ٹیکنالوجی کے جامع استعمال سے شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے بدعنوانی کو جڑ سے ختم کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں