اسلام آباد(آئی این پی ) حکومت پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کرتارپور راہداری کے لیے طے ایس او پیز میں نرمی کر دی۔ پاکستان نے سکھ یاتریوں کی سہولت کی خاطر دس روز قبل فہرست فراہم کرنے کی پابندی نرم کر دی، پابندی میں نرمی کا اطلاق 30 نومبر تک رہے گا۔ اقدام کا مقصد سکھ یاتریوں کو بابا گرو نانک کی جنم دن تقریبات میں حصہ لینے میں سہولت دینا ہے۔ امید ہے بھارت یکم دسمبر سے سابقہ طریقہ کار پر عملدرآمد یقینی بنائے گا۔
ایس او پیز نرمی