حمزہ شہبازشریف مافیا ریجیکٹیڈ  شدہ ہے:امانت علی

لاہور(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک امانت علی نے کہاکہ حمزہ شہبازشریف مافیا ریجیکٹیڈ شدہ ہے۔ حمزہ کوپی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہئے۔ اپنی اور اپنے والد کی منی لانڈرنگ کا قوم کو جواب دیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میںسیاسی ورلڈ کپ جیتنے پر وزیراعظم عمران خان اور اپنے اتحادیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تمام بلز بھاری اکثریت سے منظور ہونے سے پی ٹی آئی کی حکومت نے ایک نئی سیاسی تاریخ رقم کردی ہے۔ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کی مخالف کرنے والے آج پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہوگئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن