فیروزوالہ‘ جہلم، گجرات (نامہ نگاران) جہلم کے نواحی علاقہ ممیان میں 13 سالہ ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ تھانہ چوٹالہ کی حدود میں ذہنی معذور لڑکی کو سات ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق وہ چھ سے سات ماہ کی حاملہ ہے اور کچھ بتانے سے قاصر ہے۔ پولیس نے والدہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کا حکم بھی دیا گیا۔ گجرات سے نامہ نگار کے مطابق محلہ خالدہ آباد کی رہائشی 50 سالہ خاتون کو ملزم ضیغم بھٹی سکنہ سرگودھا روڈ نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔ تھانہ شاہین نے مقدمہ درج کرلیا۔ فیروز والا سے نامہ نگار کے مطابق جی ٹی روڈ کی آبادی رانا ٹاؤن میں نوجوان اسلم ساتھی کی مدد سے محنت کش کی جواں سال بیٹی کے ساتھ زیادتی کرکے فرار ہو گیا۔
زیادتی
گجرات 50 سالہ خاتون نشانہ‘ جہلم میں ذہنی معذور بچی سے 7 ماہ زیادتی
Nov 20, 2021