راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی پی اوراولپنڈی اطہر اسمٰعیل نے کہا ہے کہ معاشرہ کے محروم طبقات کا تحفظ کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا ٹرانسجینڈرز کے حقوق کا تحفظ ہماری قانونی اور معاشرتی ذمہ داری ہے ٹرانسجینڈرز اپنے مسائل تحفظ سینٹر تک پہنچائیں ہم آپ کی مدد، معاونت اور حفاظت کو یقینی بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز تحفظ ٹرانسجینڈر سینٹر،اینٹی ویمن ہراسمنٹ سیل،ویمن پولیس سٹیشن،ڈے کیئر سینٹر اور ویمن خدمت مرکز کے دورے کے موقع پر کیااس موقع پر اے ایس پی نیوٹاؤن بینش فاطمہ اورایس ڈی پی اوسول لائنز اعجاز شاہ بھی موجود تھے سی پی او نے تحفظ ٹرانسجینڈر سینٹر پر موجود کپملینٹس سے بات چیت بھی کی سی پی اونے کہا کہ ڈے کیئر سینٹرسمیت لیڈ ی پولیس افسران واہلکاروں کی سہولت اور ویلفیئر کے لیے تمام وسائل بروئے کا رلائے جائیں گے۔