اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان میں کے عالمی دن کے موقع پر خصوسی قومی آگاہی مہم شروع ،قوی کمیشن برائے حقوق اطفال(NCRC) اس مہم کیلئے اداکار احسن خیر سگالی سفیر مقرر کردیا ۔ اس مہم کیلئے کمیشن کو یورپی یونین کے اعانت شدہ حقوق پاکستان پروجیکٹ کا اشتراک حاصل ہے ۔ مہم کے دوران کمیشن کے خیر سگالی سفیر عوام کو بچوں کیساتھ بدسلوکی کے انسدادی اقدامات اور انکی اہمیت سے آگاہی دیں گے ۔ یہ مہم ایسے وقت میں شروع کی گئی ہے جب کووڈ -19 کی وبائی مہم کے دوران بچوں کیساتھ بدسلوکی اور تشدد کے خدشات بڑھے ہیں ۔ اگرچہ بدسلوکی اور تشدد کی بہت سے اقسام ہیں تاہم اس مہم کے دوران بچوں کے والدین ، سرپرستوں ، دیکھ بھال کرنیوالوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کیلئے خاص طور پر بچوں کو جنسی استحصال سے بچانے سے متعلق آگاہی اور انسدادی اقدامات کی تربیت کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس موقع پر گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقدہ خصوصی تقریب سے قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کی چیئر پرسن محترمہ افشاں تحسین ، پاکستان میں یورپی یونین وفد کی ہیڈ آف کو آپریشن، Ovidiu Mic اور مہم کے خیر سگالی سفیر و تقریب کے مہمان خصوصی اداکار احسن خان نے خطاب کیا ۔
بچوں کیساتھ بدسلوکی کی روک تھام ، عالمی دن پرقومی آگاہی مہم شروع
Nov 20, 2021