اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ا ینٹی بائیوٹکس کے خلاف مزاحمت کی روک تھام کے لئے قومی ادارہ صحت ، عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے ہفتہ آگاہی منایا گیا ،۔ اس سلسلے میں پورے ملک میں سیمینارز، واک اور معلوماتی پوسٹرز بھی تقسیم کی گئی ۔اسی سلسلے میں قومی ادارہ صحت نے ایک واک کا اہتمام کیا جس کا مقصد لوگوں کواینٹی بائیوٹک مزاحمت کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ آگاہی دینا تھا ۔ واک میں میں قومی ادارہ صحت کے ملازمین، طبی ماہرین اور طالبعلموں کے ساتھ ساتھ عالمی ادارہ صحت، سی ڈی سی، پبلک ہیلتھ انگلینڈ اور قومی ادارہ صحت کے ملحقہ اداروں کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔