مقامی موبائل انڈسٹری کورعایتیں  ملنا خوش آئند ہے:سردار خان

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان موبائل فون مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے ڈپٹی وائس چیئرمین سردارخان نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں8ویںبڑی موبائل فون استعمال کرنے والی مارکیٹ ہے اورطلب کو پورا کرنے کیلئے سالانہ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ خرچ ہوتا ہے۔مقامی موبائل انڈسٹری کورعایتیں ملنا خوش آئند ہے لیکن مقامی  طلب کوپورا کرنے اور برآمدات میں نام پیدا کرنے کے لئے حکومت کو ہر سطح پر بھرپور معاونت فراہم کرنا ہو گی۔ پاکستان میں سی پیک کے تحت لگنے والے اکنامک زونزمیں اینڈرائیڈ موبائل فونزکی انڈسٹری میںسرمایہ کاری کرنے والوں کو ترغیب دینے کیلئے خصوصی چھوٹ اورمراعات دی جائیں۔ ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ تاکہ ہماری مصنوعات برآمدبھی ہوسکیں اور ہم معیارپر توجہ دے کر علاقائی مارکیٹوں پر اپنی گرفت کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موبائل اسسریز کی درآمد پر بھی سالانہ اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں حکومت اس کی تیاری کے لئے بھی جوائنٹ ونچر پر توجہ دینی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن