کراچی (نیوز رپورٹر) نائب امیرجماعت اسلامی کراچی و انچارج الیکشن سیل راجہ عارف سلطان کی قیادت میں دو رکنی و فد کی ڈپٹی الیکشن کمشنر جنوبی حامد حسین سے ان کے دفتر میںملاقات کی اور 7نومبر سے جاری ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے طریقہ کار پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔وفد میں جماعت اسلامی علاقہ بہار کالونی کے ناظم سید جواد شعیب بھی موجود تھے۔ملاقات میں سید جواد شعیب نے ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے عمل کے حوالے سے فہرست میں موجود بے ضابطگیوں سے متعلق شواہد بھی پیش کیے ۔حامد حسین نے وفد کا دفتر آمد پر خیر مقدم کرتے ہوئے ووٹر لسٹوں کی تصدیقی عمل کو درست کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔راجا عارف سلطان نے 7نومبر تا 6دسمبر تک ہونے والی ووٹر لسٹوں کی گھر گھر تصدیق کرنے کے عمل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمشنر کی جانب سے ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے عمل کے حوالے سے کوئی تشہیر نہیں کی گئی جس کی وجہ سے عام افراد کو اس حوالے سے کچھ معلوم ہی نہیں ہے ،ریفرنس فہرست میں تصدیق کنندگان میں مرد وخواتین کے ووٹ کو ملادیا گیا ہے جس کے باعث موجودہ فہرست سے کوئی مطابقت ہی نہیں ہے ۔ووٹر لسٹوں سے متعلق تصدیقی عمل کو درست اور شفاف بنانے کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرنے چاہیئے ۔
ووٹر لسٹوں کی تصدیقی عمل کو درست اور تحفظات دور کریں گے،حامد حسین
Nov 20, 2021