کراچی(کامرس رپورٹر) کے الیکٹرک نے کراچی کے علاقے گارڈن اور شیریں جناح کالونی میں ہونے والے دو واقعات میں خدمات کی آعلیٰ مثال قائم کردی۔ گارڈن کے علاقے نصرت روڈ نالے والی گلی میں آتشزدگی کے اطلاع موصول ہونے پر کے الیکٹرک نے بلا تاخیر بجلی عارضی طور پر بند کردی اور فوری طور پر اپنی اسمارٹ ٹیم آتشزدگی کے مقام پر روانہ کردیں، جہاں دوکان میں آگ لگی ہوئی تھی جس کا ایک ملازم شہریار نامی شخص کھڑکی سے لٹکا ہوا مدد کا منتظر تھا۔ کے الیکٹرک کے عملے نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے سیڑھی کی مدد سے اسے بحفاظت ریسکیو کرلیا۔ دوسرا آتشزدگی کا واقعہ شیریں جناح کالونی میں پیش آیا جہاں کے الیکٹرک کی ٹیمز نے فوری طور پر بجلی کی سپلائی کو معطل کی اور فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے قبل خدمات کے دائرے سے بڑھا کر کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھادی۔ انسانی ہمدردی کے تحت دونوں واقعات میں کے الیکٹرک کی ٹیموں کے ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے انسانی جان بچانے کے ساتھ ساتھ املاک محفوظ بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کیا۔
کے الیکٹرک ٹیمزنے گارڈن میں انسانی جان بچالی
Nov 20, 2021