مظفرآباد (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی غیرقانونی قبضے والے کشمیر میں جعلی پولیس مقابلے کیخلاف آزادکشمیر میں احتجاج کیا گیا۔ مظفرآباد کی مرکزی شاہراہ پر کشمیریوں نے دھرنا دیا اور بھارتی مظالم کی مذمت اور نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے بھارتی جارحیت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ بھارتی مظالم کیخلاف دھرنے میں دولہا بھی بارات سمیت پہنچ گیا اور مطالبہ کیا کہ بھارتی فوج مظالم ختم کرے۔
مقبوضہ کشمیر