iبھارت کسی پاکستانی جاسوس کیلئے کلبھوشن جیسا قانون منظور کرے گا؟ احسن اقبال

Nov 20, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ نون کے رہنما سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کیا بھارت کسی پاکستانی جاسوس کے لیے کلبھوشن جیسا قانون منظور کرے گا؟ ایک بیان میں مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ دشمن ملک کے جاسوسوں کو این ار او دے کر کسی ملک کی پارلیمنٹ اپنے منہ پر کالک نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ دشمن ملک کے جاسوس کے نام سے قانون پاس کر کے ملک کی عزت اور پارلیمنٹ کا وقار خاک میں ملا دیا گیا۔سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا  کہ اپنی حکومت جاتی دیکھ کر عمران خان نے اپنے ساتھیوں کو این او دینا شروع کر دیا ہے۔
 احسن اقبال

مزیدخبریں