والدین ٹیم کا انتظار نہ کریں، خود اسپتال  جا کر ویکسین لگوائیں، تنزیلا قمبرانی

  ماتلی (نامہ نگار) صوبائی حکومت  کی معاون خصوصی و خاتون ایم پی اے امّہ حبیبہ تنزیلا قمبرانی اپنے آبائی شہر ماتلی کے سرکاری اسپتال میں قائم ویکسینیشن سینٹر میں اپنے بچوں کو روبیلا خسرہ سے بچائو کی ویکسین لگوا رہی ہیں۔اس موقعہ پر انہوں نے شہریوں کے نام اپنے مختصر پیغام میں کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم کسی ٹیم کا انتظار کرنے کی بجائے قریبی ویکسینیشن سینٹر یا تعلقہ اسپتال ماتلی پہنچ کر اپنے بچوں کو اس موذی مرض سے بچانے کے لئے ویکسین لگوائیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کے صحتمند مستقبل کے لئے اپنا یہ قومی فرض ادا کرنا پڑے گا۔

ای پیپر دی نیشن