سکھر/ ماتلی (نامہ نگاران) ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز خان کی نگرانی میں روبیلا خسرہ نامی بیماری سے بچائو کے لئے پورے ضلع بدین میں ویکسینیشن مہم بھرپور طریقہ سے جاری ہے۔رابطہ کرنے پر ڈی سی بدین نے بتایا کہ اس مہم کے سلسلے میں ضلع بدین میں 9 ماہ سے 15 سال کی عمر تک کے 7 لاکھ 89 ہزار بچوں کو روبیلا خسرہ کے مرض سے بچانے کا ٹارگٹ مقررہ کیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ڈی سی بدین نے کہا کہ جاری مہم کے پہلے چار روز کے دوران ایک لاکھ 96 ہزار بچوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہم سب مل کر اپنے ضلع کا مقررہ ٹارگٹ پورا کرلیں گے۔دوسری جانب میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعلقہ اسپتال ماتلی ڈاکٹر گلاب حسین کشمیری نے بتایا کہ پورے پورے ضلع میں یومیہ 70 ہزار بچوں کو ویکسین کے ٹیکے لگائے جارہے ہیں۔جبکہ تعلقہ ماتلی میں20 ہزار بچوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔سکھرسے بیورورپورٹ کے مطابق سکھر ڈویژن میں روبیلا اور خسرہ سے بچائو کے لیے ویکسین مہم جاری، چوتھے روزخیرپور میں101 فیصد، گھوٹکی میں 111 فیصد اور سکھر میں106 فیصدہدف حاصل کیا گیا ہے۔ مہم میں 9 ماہ تا 15 سال سے کم عمر کے بچوں کو ویکسین کی جائے گی یہ مہم 15 نومبر تا 27 نومبر 2021 تک جاری رہے گی۔ سکھر ڈویڑن میں مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرتسلیم اختر خمیسانی نے بتایا کہ مہم کے دوران تیسرے روز حدف 87648 رکھا گیا ہے جس میں سے 88954 حدف حاصل کیا گیاجس کے لیے 724 آئوٹ ریچ ٹیمیں، 111 فکسڈ ٹیمیں اور 16 موبائل ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں اور مہم کے تیسرے روز خیرپور ضلع میں101 فیصد حدف حاصل کیا گیا.۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر جمیل احمد مہر نے بتایا کہ سکھر ضلع میں حفاظتی ویکسین کی ٹیموں کو56000بچوں کا حدف مقرر کیا گیامہم کے دوسرے روز 426 آئوٹ ریچ ٹیمیں، 5 موبائل ٹیمیں اور 74 فکسڈ ٹیمیں مقرر کی گئیںچوتھے روز ٹیموں کی جانب سے 59000 بچوں کو ویکسین کی گئی جس کا تناسب 106 فیصد رہا۔ اس کے علاوہ ۔گھوٹکی کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منظور احمد جسکانی نے بتایا کہ مہم کے چوتھے روز گھوٹکی میں59596 بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا جس میں سے 66630 بچوں کو ویکسین کی گئی جس کا تناسب 111 فیصد رہا ، جس کے لیے 596 آئوٹ ریچ ٹیمیں، 5 موبائل ٹیمیں اور 66 فکسڈٹیمیں مقرر کی گئی۔